ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : ایئر پورٹ سے شہر تک چلیں گی کے ایس آر ٹی سی بسیں

منگلورو : ایئر پورٹ سے شہر تک چلیں گی کے ایس آر ٹی سی بسیں

Sun, 26 Jun 2022 13:23:06    S.O. News Service

منگلورو 26/ جون (ایس او نیوز) منگلورو ایئر پورٹ سے شہر تک آمد و رفت کے لئے جلد ہی کے ایس آر ٹی سی کی بسیں چلائے جانے کی توقع ہے ۔      پتہ چلا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی سیکریٹری پشپا وی ایس نے اس ضمن میں کے ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی مسافروں کی سہولت کے لئے بنگلورو میں چلائی جارہی اسکیم کی طرح منگلورو میں بھی شہر اور ایئر پورٹ کے درمیان سرکاری بسیں چلائی جائیں ۔

    ٹرانسپورٹ محکمہ کی سیکریٹری نے مشورہ دیا ہے کہ بینگلورو میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) سے 3 بسیں حاصل کرتے ہوئے ان  بسوں کو کے ایس آر ٹی سی کے ذریعہ چلایا جائے ۔ کرناٹکا اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سے کہا گیا ہے کہ وہ اس تجویز کو توثیق کے لئے آئندہ منعقد ہونے والی کارپوریشن کی میٹنگ میں پیش کریں ۔ 


Share: